جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے یہ فراڈ دیکھ لیں تاکہ آپ نقصان سے بچ سکیں

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عیدالاضحی حضرت ابراہیم ؑ کی اس عظیم قربانی کی یاد میں پوری دنیا کے مسلمان مناتے ہیں جس میں انہوں نے اللہ سبحان و تعالیٰ کے حکم سے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کا ارادہ کیا۔ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کیلئے جہاں پوری دنیا میں مسلمان نہایت مذہبی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں وہیں پاکستان میں بسنے

والے مسلمان بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کیلئے مویشی منڈیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ عوام اپنی پسند اور جیب کے مطابق اچھا اور معیاری جانور قربانی کیلئے حاصل کر سکیں۔ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کیلئے ضروری ہے کہ جانور صحت مند اور کسی بھی عیب سے پاک ہو ، جانور کی صحت اور عیب سے متعلق ضروری ہے کہ خریدنے سے قبل اچھے طریقے سے چھان پھٹک کر لی جائے تاکہ اللہ کے حضور قربانی ضائع نہ جا سکے۔ پاکستان میں جہاں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی خبریں عام ہیں وہیں اب اس مقدس فریضے کی ادائیگی میں بھی چند دولت کی ہوس میں چند افراد نے دھوکہ دہی اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جانوروں میں خوبصورتی پیدا کرنے کے چکر میں ان میں عیب پیدا کر رہے ہیںاور نہایت مہارت کے ساتھ عام سادہ لوح افراد کو بیوقوف بنا کر نہ صرف ان کی قربانی ضائع کروانے کا ذریعہ بن رہے ہیں بلکہ جانوروں کو ان کے اس عمل کی بدولت شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ یہاں ہم ایسی ہی ایک ویڈیو قارئین کی رہنمائی کیلئے پیش کر رہے ہیں تاکہ آپ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی سے قبل کسی دھوکے باز کے ہاتھوں لٹ نہ سکیں اور اچھے طریقے سے قربانی کے جانوروں کی چھان پھٹک کر خریداری کریں۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…