جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

گورنرخیبرپختونخوا نے صوبائی وزراء کے استعفے قبول کرلئے

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل132کی شق3جسے آرٹیکل105کی شق ایک کے ساتھ پڑھا جائے کے تحت،دو صوبائی وزراء کے استعفے قبول کر لئے ہیں۔ استعفیٰ دینے والے صوبائی وزراء میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اور وومن امپاورمنٹ سکندرحیات خان اور صوبائی وزیر برائے محنت اور معدنی ترقی مس انیسہ زیب طاہر خیلی شامل ہیں۔

دریں اثناء خیبر پختونخوا مشیران اور معاونین خصوصی برائے وزیر اعلیٰ ایکٹ1989کی سیکشن3کی ذیلی شق(2) کے مندرجات کی پیروی کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے دو معاونین خصوصی برائے وزیر اعلیٰ کے استعفے بھی قبول کر لئے ہیں۔مذکورہ معاونین خصوصی میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد علی اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم شامل ہیں۔ ان امور کا اعلان محکمہ انتظامیہ(شعبہ کابینہ) حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…