بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگر آپ زندگی کو خوبصورت اور بہترین طریقے سے گزارنے کے خواہشمند ہیں تو مولانا رومؒ کے ان فرمودات سے ضرور فائدہ اٹھائیں 

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک مرید نے مولانا روم سے چند سوالات پوچھے جن کے انہوں نے بہت خوبصورت مختصر اور جامع جوابات عطا فرمائے جو بالترتیب پیشِ خدمت ہیں:1- زہر کسے کہتے ہیں؟ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زائد ہو، وہ ہمارے لئے زہر ہے خواہ وہ قوت و اقتدار ہو، دولت ہو، بھوک ہو،انانیت ہو، لالچ ہو، سستی و کاہلی ہو،

محبت ہو، عزم و ہمت ہو، نفرت ہو یا کچھ بھی ہو۔2- خوف کس شئے کا نام ہے؟غیر متوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک ایڈونچر ایک مہم جوئی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔3- حسد کسے کہتے ہیں؟دوسروں میں خیر اور خوبی کو تسلیم نہ کرنے کا نام حسد ہے۔ اگر ہم اس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رشک اور انسپائریشن بن کر ہمارے لئے ایک مہمیز کا کام انجام دیتی ہے۔4- غصہ کس بلا کا نام ہے؟جو امور ہمارے قابو سے باہر ہو جائیں، ان کو تسلیم نہ کرنے کا نام غصہ ہے۔ اگر ہم تسلیم کر لیں تو عفو درگزر اور تحمل اس کی جگہ لے لیتے ہیں۔5- نفرت کسے کہتے ہیں ؟کسی شخص کو جیسا کہ وہ ہے، تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے۔ اگر ہم غیر مشروط طور پر اسے تسلیم کر لیں تو اسے محبت کہیں گے۔یہ وہ چند نکات ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنی زندگیوں کو بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں ۔ یقین جانیں کہ زندگی  اس قدر آسان ہے کہ بس ، مگر ہوتا یہی ہے کہ ہم خود اسے مشکل سے مشکل بناتے جاتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…