کراچی (این این آئی)کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نیوی کی دو ایسی باہمت خواتین بھی ہیں، سے جو کسی سے کم نہیں،جوانوں کے شانہ باشانہ فرائض انجام دیتی ہیں۔لیفٹیننٹ حنا مجیب اور لیفٹننٹ عائشہ بنت رفیق پاکستان نیوی کی پہلی خواتین پیرا ٹروپرز ہیں۔دونوں خواتین آفیسرز نے 2014میں ائیر بورن ہونے کا اعزاز سینے پر سجایا، مگر یہ سب اتنا آسان نہیں تھا۔ کڑی جسمانی محنت اور جذبہ اس کڑی ٹریننگ کا حصہ تھا، جس میں 14 ہزار فٹ
کی بلندی بے معنی ہوگئی۔ایس ایس جی ٹریننگ ایریا نتھیاگلی میں مشقوں کا آغاز ہوا، ایکسزسائز، جمپنگ، ہینگنگ اور کم اونچائی سے لٹکنے سے اس ٹریننگ کی ابتدا ہوئی، جس میں نہ ہی کوئی رعایت نہ ہی تھی کوئی نرمی دی گئی۔جہاز سے جست پیرا شوٹ کا دبائو اور لینڈنگ کے وقت لگنے والا جھٹکا یہ سب جھلینے کے لیے ان مراحل سے گزرنا پڑا ۔