بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

(ن ) لیگ جہلم کے قائدین اور ورکرز باہر بھوکے خوار ہوتے رہے، نواز شریف اور لیڈر شپ اندر کیا کھانے میں مصروف رہے؟

datetime 11  اگست‬‮  2017 |

جہلم(آن لائن) مسلم لیگ (ن )جہلم کے قائدین اور ورکرز باہر خوار ہوتے رہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوٹل میں کھانا کھانے میں مصروف رہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کیلئے مٹرقیمہ,دیسی مرغا,بریانی,مٹن,چاول سمیت دیگر پکوان بنایا گیا تھا ۔ ڈنر میں

نواز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق,سینیٹر مشاہد اللہ,طارق فضل چوہدری,پرویز رشید سمیت دیگر شریک رہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کھانے کے بعد سونا چاہتے تھے انہوں نے نجی ہوٹل کے باہر آئے ہوئے پارٹی کے مقامی راہنماوں سے ملاقات سے معذرت کرلی ۔ دریں اثناء نواز شریف اپنی ریلی کے دوسرے دن دریائے جہلم کے کنارے واقع ہوٹل ٹیولپ میں قیام پذیر ہیں، آج جب نواز شریف وہاں پہنچے تو ہوٹل کی انتظامیہ نے تمام مسافروں کو سکیورٹی کا کہہ کر ہوٹل سے نکال دیا، مسافروں نے جب ہوٹل انتظامیہ سے درخواست کی کہ انہیں سامان تو لینے دیا جائے تو انتظامیہ نے انکار کر دیا، اب یہ تمام مسافر سڑکوں پر ذلیل ہو رہے ہیں۔ دریں اثناء جہلم کے قائدین اور ورکرز باہر خوار ہوتے رہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوٹل میں کھانا کھانے میں مصروف رہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کیلئے مٹرقیمہ,دیسی مرغا,بریانی,مٹن,چاول سمیت دیگر پکوان بنایا گیا تھا ۔ ڈنر میں نواز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق,سینیٹر مشاہد اللہ,طارق فضل چوہدری,پرویز رشید سمیت دیگر شریک رہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کھانے کے بعد سونا چاہتے تھے انہوں نے نجی ہوٹل کے باہر آئے ہوئے پارٹی کے مقامی راہنماوں سے ملاقات سے معذرت کرلی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…