اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی میں لاکھوں عوام ظاہر کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنازے کی تصاویر پوسٹ کردیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور واپسی تک کی جی ٹی روڈ ریلی نے پورے پنجاب کو مفلوج کردیا ہے۔ریلی کے لیے جہاں ایک طرف سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے وہیں وفاقی وزرا بھی کار
مملکت چھوڑ کر نواز شریف اور ان کی ریلی کی حمایت میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا میدان سنبھالے ہوئے ہیں۔ایسے موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے نواز شریف کو عوام کا پسندیدہ لیڈر دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے ریلی کی کچھ تصاویر ٹویٹ کیں جن میں لوگوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے۔تاہم ان میں سے صرف ایک تصویر حالیہ ریلی کی ہے، بقیہ دیگر تصاویر کے بارے میں قیاس ہے کہ وہ ممتاز قادری کے جنازے کی ہیں۔
نواز شریف جمھوریت کا پیامبر GTروڈ کی طرف رواں دواں ۔۔اھل راولپنڈی نے پیار کی نئی تاریخ رقم کر دی pic.twitter.com/yT5YG3U54X
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 9, 2017