بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یمن فوج نہ بھیجی جائے، سعودی عرب کی حفاظت کیلئے خود جانا پڑا تو جاﺅں گا: اسفندیار ولی

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ یمن کی لڑائی کو اپنی لڑائی نہیں سمجھتے لیکن سعودی عرب کی حفاظت کیلئے خود بھی جانا پڑا تو جا ں گا، نواز شریف کی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ یمن کی لڑائی کو اپنی لڑائی نہیں سمجھتے لیکن سعودی عرب کا تحفظ پوری دنیا میں ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس کیلئے خود بھی سعودی عرب جانا پڑا تو ضرور جاں گا۔ انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں فرد واحد کے فیصلے کا خمیازہ اب تک بھگت رہے ہیں، آج بھی فرد واحد فیصل کرنے جا رہا ہے، قومی پالیسی تشکیل دی جائے۔ یمن میں فوج نہ بھیجی جائے، اس کی مخالفت کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ نیا خیبرپختونخواہ بننے جا رہا ہے جس میں عجیب سا نظام ہے ، اسمبلیوں کو گندگی کا ڈھیر کہنے والے عمران خان واپس جا رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو سب کھڑے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…