منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

’’پاکستان سوگ میں ڈوب گیا‘‘ پاکستانی مدر ٹریسا انتقال کر گئیں

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کی محسن اور پاکستان سے محبت کرنے والی ملک میں جذام (کوڑ کا مرض) کے خاتمے کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والی جرمن ڈاکٹر روتھ فاؤ کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔میری ایڈی لیڈسوسائٹی کی سربراہ اورمعروف سماجی کارکن ڈاکٹر روتھ فاؤ کو

طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال لایا گیا جہاں وہ 2 روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔87 سالہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کو پاکستانی مدر ٹریسا بھی کہا جاتا ہے جو 60 کی دہائی میں جذام کے مرض کے خاتمے کے لئے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جرمنی سے پاکستان آئیں اور اپنی ساری زندگی پاکستان میں انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردی۔ڈاکٹر روتھ فاؤ گزشتہ 56 برسوں سے انسانیت کی خدمت کے لئے کوششوں میں مصروف تھیں اور وہ کراچی میں قائم میری ایڈی لیپروسی سینٹر ہی میں بنے دو کمروں کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھیں۔ڈاکٹر روتھ فاؤ کی میری ایڈیلڈی لیپروسی سینٹر نامی غیر سرکاری تنظیم کراچی سمیت ملک بھر میں جلد کی خطرناک بیماری ‘جذام کے خلاف مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کا ہی نتیجہ ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں جذام کی بیماری کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں انہیں ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز اور ہلال پاکستان سمیت لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…