منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف سے نواز شریف کا یہ مطالبہ بے رحمانہ اور غلط ہے، شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کھری کھری سنا دیں

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف سے نواز شریف کا یہ مطالبہ بے رحمانہ اور غلط ہے، شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کھری کھری سنا دیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اگر ریلی کے بجائے عوام سے خطاب کر لیتے تو اچھا تھا۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اپنی پارٹی کی ریلی میں دو کام کرنے پڑ رہے ہیں ایک تو میاں نواز شریف کی حفاظت اور دوسرا ان کی معاونت۔ تہمینہ درانی نے کہا کہ اگر مجھ سے مشورہ لیا جاتا تو میں یہی مشورہ دیتی کہ آپ عوام سے خطاب کر لیں، ریلی نہ نکالیں۔ کیونکہ ابھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بہت متنازعہ صورتحال میں ہیں۔ تہمینہ درانی نے مزید کہا کہ شریف خاندان میں کوئی تفرقہ نہیں ہے، میرا ماضی ثابت کرتا ہے کہ میں ہمیشہ آزادانہ رائے کا اظہار کرتی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف آج کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں، یہ ایک بے رحمانہ مطالبہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف ریلی حفاظت اور معاونت دونوں کام بخوبی کررہے ہیں۔نوازشریف نے ریلی نکال کرشہبازشریف کومشکل میں ڈال دیاہے۔واضح رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اسلام آبادسے براستہ جی ٹی روڈ قافلے کی شکل میں لاہورکیلئے رواں دواں ہے۔ نوازشریف کاقافلہ پنجاب ہاؤس سے راولپنڈی پہنچ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…