بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’دنیا کے پر امن ترین ممالک کی فہرست جاری ‘‘ پہلے نمبر پر کون ساملک ؟ حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہوجائیں

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)گیلپ کے ایک تازہ سروے میں بتایاگیاہے کہ امن وامان کے اعتبار سے افریقی ملک الجزائر دنیا بھر میں ساتویں نمبر پرہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں کے لیے مشہورامریکی ادارے ’گیلپ‘ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا کہ الجزائر کا شمار امن وامان کے حوالے سے افریقی ملکوں میں پہلے اور پوری دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 100 ملکوں کی فہرست میں امن وامان کے حوالے سے پہلے 10 ممالک کی فہرست میں افریقی عرب ملک الجزائر بھی شامل ہے۔ سروے میں جرائم سے متعلق ذاتی مہارت، قانون کے نفاذ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد اور دہشت گردی اور دیگر جرائم سے تحفظ جیسے اہم نکات کا جائزہ لیا گیا۔اس سروے میں مراکش کا شمار 43 اور تیونس کا 79 نمبر پرہوتا ہے جب کہ لیبیا کا نام و نشان تک نہیں۔ اس فہرست میں سینگاپور امن وامان کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان، آئس لینڈ، ترکمانستان، ناروے اور چھٹے نمبر پر سوئٹرزلینڈ اور ساتویں پر الجزائر ہے۔دنیا بھر میں رائے عامہ کے قابل اعتبار جائزوں کے حوالے سے مشہور گیلپ کی ٹیم نے2016ء کے دوران یہ سروے شروع کیا اور135 ملکوں کے ایک لاکھ 36000 ہزار افراد سے رائے معلوم کی گئی۔شہریوں سے چار سوال مشترکہ طورپر پوچھے گئے۔ یہ کہ ان کا پولیس پر کتنا اعتبار ہے۔ رات کے وقت وہ خود کو کتنے محفوظ خیال کرتے ہیں اور شہروں میں امن وامان کیسا ہے؟ وغیرہ۔ ان سوالات کے ساتھ اس فہرست میں شامل ممالک کی اقتصادی اور سماجی بہبود کو بھی مد نظر رکھا گیا۔سروے کے مطابق 10 میں سے 6 افراد نے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 68 فی صد نے کہا کہ وہ رات کو تنہا سفر کرتے ہوئے کوئی خوف محسوس نہیں کرتے۔بدامنی کے حوالے سے لاطینی امریکا میں وینز ویلا کا شمار بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔ لاطینی امریکی ملکوں کی فہرست میں وینز ویلا 42 ویں پوائنٹ پر ہے۔ داخلی امن وامان کے حوالے سے امریکا، کینیڈا، جنوبی ایشیائی ممالک اور مشرقی ایشیا کو 100 میں سے 84 پوائنٹس حاصل ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…