اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے ہاں ہر گھر میں پٹرولیم جیلی ملتی۔عام طور پر اسے موسم سرما میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کم ہی خواتین خانہ جانتی ہیں کہ پٹرولیم جیلی کو داغ دھبے مٹانے، قیمتی اشیا کے تحفظ، خوبصورتی بڑھانے اور دیگر متعدد مقاصد کے لیے استعمال کرنا ممکن ہے۔ درج ذیل طریقے اس کی افادیت نمایاں کرتے ہیں۔ سردی میں عموماً گاڑی کی بیٹری ہمیشہ مردہ ہو جاتی ہے۔وجہ یہ کہ کم درجہ حرارت
بجلی کی مزاحمت بڑھاتا اور انجن آئل کو گاڑھا کردیتا ہے ۔یوں بیٹری کے لیے کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ بیٹری ٹرمینل گلنے سے بھی بجلی کی مزاحمت میں اضافہ ہوتا ہے۔اس خرابی کا علاج یہ ہے کہ سردیاں آنے سے قبل ٹرمینلز ڈس کنکٹ کریں اور انہیں ایک وائر برش سے صاف کریں۔پھر دوبارہ جوڑ کر ان پر پٹرولیم جیلی کی تہہ لگادیں۔ یہ جیلی انہیں گلنے سے بچا کر سردیوں میں بیٹری زندہ رکھنے میں مدد دے گی۔