اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاست میں غلاظت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔ ریحام خان قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں سرینا ہوٹل میں کس کس سے ملاقات کی اور دورہ سوات میں کس کی گاڑی استعمال کی گئی ۔
پیر کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذات پر کیچھڑ اچھالنے سے بھی مقاصد حاصل نہیں ہوں گے ریحام خان کی قرآن اٹھا کر الزام تراشی کردارکشی کی نئی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان الزام تراشی سے قبل چند سولات کے جواب دیں کہ انہوں نے سرینا ہوٹل میں کس کس سے ملاقات کی تھی اور دورہ سوات میں ریحام کام کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی ،کسی بھی سیاسی رہنما کے ذاتی معاون خصوصی کی خدمات آپکو حاصل تھی انہوں نے مزید کہا کہ کیا اب بھی ریحام خام امیر مقام ن لیگ سے رابطے چھٹلائیں گی۔