اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے الزامات پر عمران خان کو اسلامی و شرعی سزا سنانے کا فیصلہ، جرگہ طلب، تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ محمد خان ہوتی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عائشہ گلالئی کے تنازعے پر علمائے کرام کا جرگہ طلب کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ جرگہ میں اس بات پر غور و خوض کیا جائے گا کہ اسلامی احکامات کی
رو سے ایک خاتون کو گندے ایس ایم ایس بھیجنے پر کیا سزا ہو سکتی ہے۔ خواجہ محمد خان ہوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی کسیکرپشن میں ملوث تھی تو تحریک انصاف والے چار سال کیوں خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی تلاشی کا تقاضا کرنے والے عمران خان خود تلاشی دینے سے کیوں کترا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیق کرکے عمران خان کے خلاف راست اقدام کیا جائے۔