پشاور (این این آئی)رکن خیبرپختونخوا اسمبلی قربان علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا معاملہ سنجیدگی سے لیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قربان علی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پارٹی اراکین اسمبلی میں تشویش پائی جاتی ہے، عمران خان وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو حکم دیں کہ وہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں۔ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے پرویز خٹک
پر کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں، عمران خان ان ہاؤس تبدیلی لائیں،عاطف خان اور شاہ فرمان کی حمایت کروں گا، پارٹی سے نکالے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کے نظریاتی امیدوارکو ووٹ دوں گا۔ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بْلائیں تواس میں 30 اراکین بھی شرکت نہیں کریں گے، پرویزخٹک اپوزیشن اراکین کی سپورٹ کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔