پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیا! نواز شریف نے فوج کو دو ٹوک پیغام دیدیا

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بس بہت ہوگیا! سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے-نواز شریف نے فوج کو دو ٹوک پیغام دیدیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جڑواں شہروں کے تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اس لئے عدالتی فیصلے کو من و عن تسیلم کیا، اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پاکستانی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور اس عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے۔ اس ملاقات میں تاجروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے یکجہتی

کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پر میرا استحصال کیا جا رہا ہے لیکن میں کسی کے بھی سامنے نہیں جھکوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے قوم کے اربوں روپے لوٹے ان کو تو کوئی سزا نہیں دی جا رہی ہے دوسری طرف آئین کو توڑنے والوں کو بھی کوئی نہیں پوچھتا، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں کیا میرے خاندان ہی کے نام تھے، عوام نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے میرے ساتھ آگے کیا ہو گا، میرے خلاف سازش ہوئی جس کا جلد پردہ فاش کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…