اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کل بھارہ کوہ آمد پر نواز شریف کی گردن تک جاپہنچنے والا ہاتھ کس کا تھا؟ ایجنسیوں نے تلاش شروع کردی۔۔ دھماکہ خیز انکشافات

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نیو کے مطابق نوازشریف کی مری سے اسلام آباد آمد کے دوران سیکیورٹی کے ناقص انتظامات نے کئی سوال پیدا کردیے ۔نوازشریف کار سے باہر نکلے تو ایک شخص کا ہاتھ نواز شریف کے گردن تک جاپہنچا، یہ ہاتھ کس کا تھا، ایجنسیوں نے تلاش شروع کردی۔سابق وزیر اعظم اور کروڑوں ووٹ حاصل کرنےوالے

لیڈر کو سیکیورٹی حکام نے اکیلے کیوں چھوڑا، کیا لاہور جاتے ہوئے بھی سیکیورٹی کی صورت حال ایسی ہی ہو گی، واقعے نے سوال اٹھا دیا۔ہفتے کو سابق وزیراعظم نواز شریف مری سے اسلام آباد آ رہے تھے کہ بھارہ کہو کے مقام پر عوام ان کے استقبال کے لیے امڈ آئے۔اس استقبال کے مناظر پر میاں نواز شریف کے حامی خوش تو بہت ہوں گے لیکن بعض مناظر ایسے ہیں جن پر انہی کے مداحوں اور خیرخواہوں کو تشویش ہونی چاہیے۔نواز شریف اپنے مداحوں کو دیکھ کر گاڑی سے نہ صرف گاڑی سے باہر نکل آئے بلکہ مداحوں میں سے کچھ ان کے اتنے قریب آ گئے کہ انہیں نواز شریف کو چھونے کا موقع بھی مل گیا، پاکستان جیسے ملک میں یہ مناظر بہت تشویش ناک ہیں۔ایک سابق وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے نواز شریف سیکیورٹی کے حق دار ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں خود اور ان کے مداحوں کو بھی ان کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…