اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز یا مریم نواز؟ اختلافات شدت اختیار کر گئے، حیرت انگیز فیصلہ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے دن ہی کہا تھا کچھ بھی ہو جائے شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بننے دیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ پوری نئی تشکیل پا چکی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ غالباً حلقہ این اے 120کے انتخاب میں مریم نواز کھڑی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف چاہتے تو حمزہ شہباز کو وزارت دے
سکتے تھے اور انہیں ایم این اے بھی بنایا جا سکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ حمزہ شہباز کو اتنا سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے اور خاندانوں کے مابین اختلافات اتنے شدید ہیں کہ اس سے قبل کبھی اس خاندان میں اتنا اختلاف نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پانامہ کیس کے فیصلے سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو ان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کسی کا سر نہ کچلیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف شاہد خاقان عباسی سے وہ کروا سکیں گے جو وہ خود کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔