منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈنمارک کی ملکہ کے ’’ناراض‘‘شوہرکا بیگم کے ساتھ دفن ہونے سے انکار،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

کوپن ہیگن(آئی این پی) ڈنمارک میں شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم کے شوہر شہزادہ ہنرِک نے ملکہ کے برابر دفن ہونے سے انکار کر دیا ہے۔فرانسیسی نژاد 83 سالہ شہزادہ ہنرِک یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ملکہ کے خصوصی قبرستان میں دفن ہونا نہیں چاہتے۔ کہا جا رہا ہے کہ ملکہ نے اپنے شوہر کے اس فیصلے کو قبول کر لیا ہے

۔ڈنمارک کے شاہی دیوان کی اطلاعات کی خاتون ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہِنرک نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا ہے کہ انہیں اپنی خواہش کے مطابق خطاب اور ذمے داریاں نہیں مل سکیں۔ ہِنرک کو ملکہ کا شوہر ہونے کے باوجود “شاہ” کا خطاب نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ ہمیشہ سے ناراض رہے تاہم حالیہ چند برسوں میں ان کا عدم اطمینان کافی بڑھ گیا۔اگرچہ شہزادہ ہِنرک نے Roskilde Cathedral کے شاہی قبرستان میں اپنی اہلیہ کے برابر دفن ہونے سے انکار کر دیا ہے تاہم ان کی تدفین ڈنمارک میں ہی عمل میں آئے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…