منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوتھی بڑی سیاسی قوت، پرویزمشرف نے سرپرائز دیدیا

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق صدراوراے پی ایم ایل کے سربراہ پرویزمشرف نے ایم کیو ایم سے اتحاد اور لیگی دھڑوں کو متحدکرنے کے لئے رابطے تیزکردیئے ہیں،ذرائع کے مطا بق سابق صدرپرویزمشرف کے اہم ترین لیگی رہنماوں سمیت ایم کیوایم کے رہنماوں سے رابطے ہوئے ہیں ذرائع نے ان رابطوں کامقصدایم کیوایم کے دھڑوں کومتحدکرنا اورحکمران مسلم لیگ(ن) ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کیخلاف آئندہ انتخابات میں ایک بڑا سیاسی اتحادتشکیل دینا بتایا ہے۔

تاہم فی الحال ایم کیوایم کی قیادت نے اس حوالے سے پرویزمشرف کوکوئی حتمی جواب نہیں دیاہے ذرائع نے بتایاکہ متحدہ قیادت کواس حوالے سے راضی کرنے کے لئے سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارااورعشرت العبادخان کے درمیان جلد ایک ملاقات بھی متوقع ہے جس میں سابق گورنراورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت دیگرامورپراہم بات چیت کریں گے اورحکومت مخالف اتحادکے حوالے سے بھی کوئی اہم پیش رفت کاامکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سابق صدرپرویزمشرف نے حکومت مخالف اتحادبنانے کے علاوہ پاکستان میں موجوداپنے پارٹی رہنماوں کوہدایت کی ہے کہ وہ انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کاآغازکریں اوراس مہم کے دوران ملک بھرکے عوام کوپارٹی کے منشورکے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ پرویزمشرف نے ایم کیو ایم سے اتحاد اور لیگی دھڑوں کو متحدکرنے کے لئے رابطے تیزکردیئے ہیں تاہم فی الحال ایم کیوایم کی قیادت نے اس حوالے سے پرویزمشرف کوکوئی حتمی جواب نہیں دیاہے

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…