اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے الزامات پر مراد سعید کا غیر متوقع ردعمل، تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بظاہر تو متحد نظر آتی ہے مگر ان کے چند اہم رہنماؤں نے اس موقع پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،
وہ نہ تو کسی اخبار اور نہ ہی کسی ٹی وی چینل اور اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اپنا موقف نہیں دے رہے۔ عمران خان نے اپنے حالیہ جلسہ میں پاکستان کے نوجوانوں کو ایک رہنما کی مثال دی تھی اس رہنما نے اپنی محنت سے کم عمری میں ہی اپنا مقام بنایا، ان کا نام مراد سعید ہے۔ مراد سعید کو جلسے میں تقریر کرنے کا موقع بھی دیا گیا لیکن عائشہ گلالئی کو تقریر کا موقع نہیں ملا، عائشہ گلالئی کی جانب سے الزام عائد کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہی بتائی گئی کہ انہیں تقریر کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ مراد سعید کو موقع دیا گیا۔ لیکن اس تمام تر صورتحال میں مراد سعید نے اپنے آپ کو بالکل الگ رکھا ہوا ہے اور انہوں نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر بھی کوئی بیان نہیں دیا۔ باوثوق ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ مراد سعید نے عائشہ گلالئی سے اظہار ہمدردی بھی کیاہے، جاوید لطیف جو کہ ن لیگ کے رہنما ہیں کے الزامات کے جواب میں عائشہ گلالئی نے مراد کی کھل کر حمایت کی، ایسا لگتا ہے کہ عائشہ گلالئی کے معاملے کے بعد وہ پارٹی سے کنارہ کشی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔