لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی لاہور آمد اور جلسے کے لئے 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے ،ایلیٹ فورس کی 50 ایلیٹ ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاہور پولیس نے سابق محمد نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور سپیشل برانچ کے اہلکار بھی روٹ پر تعینات ہوں گے جبکہ جبکہ ریلی کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔نواز شریف کے آمد پر لاہور میں روٹ کے راستوں پر موبائل فون سروس کو معطل رکھنے بارے بھی غور کیا جا رہا ہے اور اعلی سطح کے اجلاس میں تمام انتظامات کو فائنل کرنے کے بعد آج ہفتہ کے روز حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔