بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

مریم نواز ،کیپٹن صفدر کیخلاف فراڈ،دھوکہ دہی کا ریفرنس بنانے کا فیصلہ

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف کرپشن نہیں بلکہ فراڈ،دھوکہ دہی اور انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے بارے ریفرنس تیار ہوگا،شریف خاندان کے خلاف ریفرنس کی تیاری پر مامور نیب ٹیم کے ایک اہم رکن نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مریم نواز،صفدر کیخلاف فراڈ دھوکہ دہی،عدالت میں جھوٹ اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر ریفرنس تیار ہوگا،

اس ریفرنس کو سب سے پہلے تیار کرکے احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔مریم نواز اور ان کی خاوند صفدر اعوان نے عدالت عظمیٰ کے5رکنی بنچ میں جعلی کاغذات،خود ساختہ ہائرات اور جعلی کیلیبری فونٹ پرمشتمل ڈیڈ جمع کرائی تھی جس کو جے آئی ٹی رپورٹ میں جعلی قرار دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے 5ججوں نے متفقہ طور پر نیب کو ہدایت کی تھی کہ وہ مریم نواز،صفدر اعوان کیخلاف ان کے جرائم کے مطابق ریفرنس تیار کیا جائے۔نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کی ابتدائی تیری میں یہ متفقہ فیصلہ ہوا ہے کہ مریم نواز،صفدر کے خلاف دھوکہ دہی کا ریفرنس تیار ہوگا اور اس ریفرنس کے تحت عدالت مریم نواز،صفدر وغیرہ کو سات سال کی قید بامشقت کی سزا سنائے گی اور ان کے اثاثے،جائیداد،بنک اکاؤنٹس وغیرہ کی قرقیبھی کی جائے گی۔نوازشریف مریم نواز کو اپنا جانشین مقرر کرنا چاہتے تھے لیکن وکلاء4 کی نااہلی کے باعث اب مریم نواز وزیراعظم بننے کی بجائے جیل کی ہوا کھائے گی کیونکہ عدالت میں محترمہ نے جو دستاویزات جمع کرائی تھیں وہ فراڈ ثابت ہوچکی ہیں۔مریم نواز کو15ستمبر کے بعد عدالت سے ضمانت بھی کرانا ہوگی اور بیرون ملک جانے کی صورت میں عدالت سے پیشگی اجازت بھی لینا ہوگی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…