اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم شاہد خاقان کی چوہدری نثارسے ملاقات ،کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی تو سابق وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اتوار کو لاہور روانگی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی،دوسری طرف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کر کے انہیں کابینہ

میں شمولیت کی دعوت دی تاہم چوہدری نثار کابینہ میں شامل نہ ہونے کے اپنے موقف پر قائم رہے،اعجاز الحق، میر حاصل بزنجو اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی بھی چوہدری نثار کو کابینہ میں شمولیت کیلئے اصرار کرتے رہے تاہم وہ انہیں راضی نہ کر سکے۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لاہور روانگی کے پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنمائوں نے نواز شریف کے لاہور روانگی کے پروگرام کی حکمت عملی مرتب کی اور اسے حتمی شکل دی۔ دوسری طرف گزشتہ رات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چوہدری نثار علی خان کے پاس آئے اور ان سے ملاقات کر کے انہیں کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی تاہم چوہدری نثار علی خان نے واضح کہا کہ وہ کسی صورت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے تاہم پارٹی میں رہ کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ضیاء)کے صدر اعجاز الحق، وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور میر حاصل خان بزنجو نے بھی چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہیں وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم چوہدری نثار علی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے معذرت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…