بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، 47رکنی کابینہ میں سے 44نے حلف اٹھایا، 28 وفاقی وزرااور19وزرائے مملکت شامل

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی نئی 47 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، نئی کابینہ میں28 وفاقی وزرااور19وزرائے مملکت شامل ہیں، تاہم ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت نے حلف نہیں اٹھایا ، حلف اٹھانے والوں میں28وفاقی وزرااور16وزرائے مملکت شامل ہیں جن میں خواجہ محمد آصف وزیرخارجہ،احسن اقبال وزیر داخلہ ، خرم دستگیر وزیر دفاع ،

اسحاق ڈار بدستور وزیر خزانہ ، سردار محمد یوسف بدستور وفاقی وزیر مذہبی امور اور مریم اورنگزیب وزیر مملکت اطلاعات اورسائرہ افضل تارڑکووفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز رہیں گے، نئے چہروں میں دانیال عزیز کو وزارت مملکت امور کشمیر، جنید انوار کو وزیر مملکت مواصلات ، کا قلمدان حوالے کیا گیا ۔جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نئی وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھایا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ پاس موقع پر اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ ، ممتاز شخصیات کی بڑی تعدادشریک تھی ۔ پہلے وفاقی وزراء اور بعد میں وزرائے مملکت سے حلف لیاگیا۔وزارت توانائی کے نام سے نئی وزارت قائم ہو گی، نئی کابینہ میں28 وفاقی وزرااور19وزرائے مملکت شامل ہیں، جن میں خواجہ محمد آصف وزیرخارجہ،احسن اقبال وزیر داخلہ ، خرم دستگیر وزیر دفاع ،سردار محمد یوسف بدستور وفاقی وزیر مذہبی امور ہی رہیں گے۔اسحاق ڈار ایک بار پھر وزیر خزانہ ہوں گے۔نئی کابینہ میں مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات کا منصب دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ میں دانیال عزیز کو وزارت امور کشمیر، جنید انوار کو وزیر مملکت مواصلات ،سائرہ افضل تارڑکو وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔دیگر وفاقی وزرامیں پرویزملک،اویس لغاری،

خواجہ آصف،اکرم درانی،ریاض پیرزادہ ، حافظ عبدالکریم، رانا تنویر، جاوید علی شاہ اوربلیغ الرحمان شامل ہیں جبکہ سعدرفیق،کامران مائیکل،عبدالقادربلوچ،سکندرحیات بوسن ،سینیٹر مشاہد اللہ اور محسن شاہنواز بھی وزیربن گئے۔نئی کابینہ کی منظوری سابق وزیراعظم نواز شریف نے دی۔چودھری نثار نے کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ

کے نامزد ارکان کو خود ٹیلی فون کر کے انہیں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق نئی وفاقی کابینہ میں نئے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں سینیٹر مشاہد اللہ خان، پرویز ملک، طلال چوہدری، جنید انوار چوہدری، دانیال عزیز اور محسن شاہنواز شامل ہیں۔تجزیہ کاروں نے خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بنائے جانے کے فیصلے کو کافی اہم قرار دیاہے ۔

ماضی میں کل وقتی وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے۔ذرائع کے مطابق دانیال عزیز وزیر مملکت وزارت امور کشمیر کا عہدہ ملنے پر ناراض ہوگئے انہوں نے ووفاقی وزارت دیئے جانے کا مطالبہ کیاتھا تاہم انہیں وزارت مملکت دی گئی جس پر وہ ناراض ہوگئے اورحلف اٹھانے ایوان صدر نہ آئے ۔ حلف نہ اٹھانے والوں میں

دانیال عزیز دوستین ڈومکی اور ممتاز تارڑ شامل ہیں۔ ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت نے حلف نہیں اٹھایا ، حلف اٹھانے والوں میں28وفاقی وزرااور16وزرائے مملکت شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…