جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

شکست کا خوف، شاہد خاقان عباسی کی ایم کیو ایم سے مبینہ خفیہ ڈیل منظر عام پر آ گئی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شکست کا خوف، شاہد خاقان عباسی کی ایم کیو ایم سے مبینہ خفیہ ڈیل منظر عام پر آ گئی، تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم کو تین وزارتیں دینے کا وعدہ کیا ہے یہ انکشاف ایک قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں کیا گیا، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے کہنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اس ملاقات کے بعد ہی ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو اپنے ووٹ دیے۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے ابتدائی مذاکرات میں ایم کیو ایم نے تین اہم وزارتیں سندھ میں اپنے گورنر کا مطالبہ کیا ان مطالبات کو شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف تک پہنچا دیا، ایم کیو ایم نے ہاؤسنگ، پورٹس اینڈ شپنگ اور اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس کی وزارتیں مانگی ہیں۔ ان وزارتوں کے مطالبے پر نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلے ہی روز وعدہ کر لیا تھا کہ یہ مطالبات نواز شریف اور سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں پیش کریں گے اور اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ وزارتیں ایم کیو ایم کو دی جا سکتی ہیں یا نہیں، مگر حکومت کی طرف سے گورنر کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان جلد اہم ملاقات ہونے کی توقع ہے جس میں سندھ میں آئندہ الیکشن کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان باہم تعاون کے علاوہ بلدیات کی سطح پر ترقیاتی پیکج پر وفاقی حکومت کی جانب سے تعاون پر بھی گفتگو ہوگی۔ ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی ملک دشمن کارروائیوں کے باعث کوئی بھی پارٹی ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے ساتھ اتحاد پر راضی نہیں تھی، مگر سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسلم لیگ (ن) کا اتحادی بننے کا موقع دیا۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…