جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں کا یمن کی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)حزب اختلاف کی جماعتوں نے یمن کے مسئلے پر حکومت سے کل جماعتی کانفرنس اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار، اسفند یار ولی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حکومت یمن کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے،یمن کی صورتحال پر فیصلہ کرنے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے اور حکومت تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں مصالحتی کردار ادا کرے، پوری اسلامی دنیا میں آگ لگی ہوئی ہے، یمن کے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی بات سنی جائے جب کہ خطے کا استحکام خطرے میں ہے دیکھنا ہوگا کہ حالات کس طرف جاتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…