جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نے ان کی کرپشن کا پول کھول دیا

datetime 3  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نور زمان نے ان کی کرپشن کا پول کھول کر رکھ دیا ، ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف معاہدوں میں کل ملا کر ایک کروڑ ہضم کرگئی اور خود وزیر داخلہ بننے سمیت والد شمس قیوم کو گورنر بنانے کے خواب بھی دیکھتی رہی جبکہ امیر مقام سے بھی مسلسل رابطے میں رہی ۔ عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نور زمان نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے تمام مالی لین دین اپنے والد شمس قیوم کے حوالے کردیا تھا

اور ہر منصوبے میں لاکھوں روپے بٹورے گئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس عائشہ اور ان کے والد کے دستخط شدہ دستاویزات ثبوت کے طور پر موجود ہیں جن کے تحت عائشہ گلالئی نے بنوں لنک روڈ ترقیاتی منصوبے میں 72 لاکھ وصول کئے جن میں 47 لاکھ میں نے ان کے لئے وصول کئے تھے کرک سولر ٹیوب ویل منصوبے کے پیسوں سے چھ لاکھ لکی مروت ترقیاتی منصوبے پیسوں سے بارہ لاکھ اور کونسلر ٹکٹ بیچنے کے عوض دس لاکھ وصول کئے اور یہ سارا پیسہ جنڈہ ڈومیل میں ساڑھے چار کنال کے گھر کی تعمیر پرلگایا گیا جو اثاثوں میں ظاہر تک نہیں کیا گیا انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ عائشہ گلالئی کے والد شمس قیوم نے منصوبہ بنایا تھا کہ عمران خان سے این اے ون کا ٹکٹ مانگ کر عائشہ کو وزیر داخلہ اور خود گورنر خیبر پختوخوا بنوں گا عائشہ گلالئی کے والد امیر مقام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور کئی بار عائشہ گلالئی اور ان کے والد گورنر ہاؤس بھی گئے ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…