اسلاؐ م آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے آزاد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخابات کی مہم چلائیں گے ۔(ن) لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم جو نہ تو ممبر قومی اسمبلی ہیں اور نہ ہی حکومتی عہدہ رکھتے ہیں اسی وجہ سے ان کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر لیگی امیدوار کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے مکمل طورپر آزاد ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر پاکستان
‘ وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سمیت چیئرمین ڈویژن ‘ چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ‘ مشیر یا حکومتی عہدہ رکھنے رکھنے والے ضمنی انتخابات والے حلقے میں نہ تو کسی قسم کی خفیہ یا اعلانیہ جلسہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ووٹرز کے ساتھ کسی قسم کے وعدے کر سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف حلقے میں الیکشن مہم چلانے کے لئے پوری طرح آزاد ہیں اور مسلم لیگ(ن) کی جانب سے امیدوار کی نامزدگی کے بعد سابق وزیر اعظم ان کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔