ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی نومنتخب وزیراعظم کو سلامی

datetime 3  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، شاہد خاقان عباسی یکم اگست کو قومی اسمبلی سے 221 ووٹ حاصل کر کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمی کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا،

وہ گزشتہ روز پہلی مرتبہ آفس آئے جہاں پر ان کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم آفس کی میڈیا ٹیم کے سربراہ محی الدین وانی، پروٹوکول سٹاف اور دیگر متعلقہ عملہ موجود تھا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کچھ ہدایات بھی دیں، مختلف شعبوں کے سربراہوں نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، اس موقع پر ملٹری سیکرٹری، اے ڈی سی، چیف سکیورٹی آفیسرز اور دیگر حکام موجود تھے۔

 

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…