اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے اپنے ہی نامزدکر دہ امیدوار شیخ رشیداحمد کو ووٹ نہیں دیا ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے شاہد خاقان عباسی ٗ پیپلزپارٹی کی جانب سے سید نوید قمر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید احمد امیدوار تھے تحریک انصاف کے
سربراہ عمران خان نے شیخ رشید احمد کو پارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے صاحبزادہ طارق اللہ وزارت عظمیٰ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا تاہم عمران خان قائد ایوان کے انتخاب میں ووٹ دینے قومی اسمبلی نہیں آئے اور ان کے اپنے ہی نامزد کر دہ امیدوار شیخ رشید احمد ان کے ووٹ سے محروم رہے ۔توقع تھی کہ عمران خان اجلاس میں شرکت کریں گے لیکن شیخ رشید ان کا انتظار ہی کرتے رہ گئے اور عمران خان نہ آئے۔