اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

طویل خاموشی کے بعد بالاخرچوہدری نثار نے سرپرائز دے ہی دیا،ن لیگ میں ہلچل‎

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، کیپیٹل ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہہ دیا ہے، الوداعی خط بھی تحریر کیا ہے، اس خط کے متن میں چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ وزارت داخلہ کا یہ تجربہ انتہائی اچھا رہا، وزارت داخلہ کے تمام افسران و اہلکاروں کا ممنون ہوں، یہاں پر ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا،

کیپیٹل ٹی وی کے بیورو چیف مرتضیٰ سولنگی نے چوہدری نثار کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قریبی ذرائع نے کہنا ہے کہ کل جو کابینہ منتخب ہو گی چوہدری نثار اس کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری نثار پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی جونیئر وزیراعظم بنیں گے تو وہ ان کے ماتحت کام نہیں کریں گے، اس کے علاوہ چوہدری نثار کے بارے میں یہ خبریں بھی ہیں کہ کل شاید وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی نہ آئیں،مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نیا وزیر داخلہ کون ہو گا ابھی تک کچھ پتا نہیں، شہباز شریف میاں نواز شریف سے مشاورت کے لیے مری چلے گئے ہیں، اسی مشاورت میں کابینہ کے ارکان کا فیصلہ بھی ہو گا، کابینہ کے کس رکن کے پاس کون سی وزارت ہو گی ابھی اس پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، چوہدری نثار نے 27 جولائی کی اپنی پریس کانفرنس میں جو چوہدری نثار نے باتیں کیں وہ سامنے آ رہی ہیں، اس پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزارت کا ختم ہونا سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہوا ہے، وزیراعظم کے جانے کے بعد ساری کابینہ خود بخود ختم ہو گئی، مزید کہا کہ چوہدری نثار قومی اسمبلی کے رکن رہیں گے یا نہیں، میرا خیال ہے ابھی وہ اس بارے میں جلد بازی نہیں کریں گے اور اس امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ جب شہباز شریف منتخب ہو کر وزیراعظم آئیں تو شاید چوہدری نثار ان کی کابینہ کا حصہ ہوں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…