منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’عمران تم پر خدا کا قہر نازل ہو‘‘ جاوید ہاشمی کپتان پر برس پڑے

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ جج خودنواز شریف کو ہٹا دینگے اور پارلیمنٹ تحلیل کردینگے، میں نے عمران خان سے کہا یہ غیر آئینی بات ہے، میرے لئے

وہ آدمی قابل احترام نہیں جو آئین کو پاؤں تلے روندتا ہو۔ عارف علوی،شیریں مزاری اور شفقت محمود نے مجھے آکر کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کیلئے تیار بیٹھا ہے، عمران خان نے کہا کہ تصدق جیلانی کے بعد جو جج آ رہا ہے وہ پارلیمنٹ توڑ دے گا اور نواز شریف مستعفی ہو جائیں گے ، ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گااورانتخابات کے بعد ہماری حکومت بن جائے گی دھرنے کے دوران عمران خان عدلیہ کے ججوں کا نام لیتے رہے،انہوں نے کہا کہ مشرف بھگوڑا اور بزدل ہے میں نے آج تک کبھی عہدے اور اقتدار کی دعا نہیں کی اور نہ ہی تحریک انصاف کی پارٹی کو ختم کرنے آیا ہوں،شیخ رشید نے کنٹینر کے اوپر چڑھ کر کہا کہ میز کے نیچے چھپ جاؤ، انہوں نے کہا کہ میں آج قوم کے سامنے حلفیہ بیان کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ لانگ مارنگ جب گوجرانوالہ پہنچا تو کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا۔‎جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت نے بعد میں مجھے پر سنگین ترین الزامات عائد کئے، ان الزامات کے جواب میں ، میں عمران خان کو یہی کہوں گا کہ تم پر خدا کا قہر نازل ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…