جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

لیڈی ڈیانا کی شادی کیوں ناکام ہوئی تھی؟ وہ کس کے عشق میں مبتلاہوگئی تھیں ؟

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ایک برطانوی ٹیلی ویڑن لیڈی ڈیانا سے متعلق عنقریب ایک ایسی ڈاکومنٹری نشر کرے گا جس میں آنجہانی ڈیانا اپنی ناکام شادی اور برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتی دکھائی دیتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلم کی تیاری میں شہزادی ڈیانا کی زندگی میں ریکارڈ کیے گئے ایسے ویڈیو کلپ استعمال کیے گئے ہیں جو اس سے قبل برطانیہ میں کبھی نشر نہیں کیے گئے۔

ویڈیو میں لیڈی ڈیانا برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ اپنی شادی کی ناکامی کے بارے میں گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔ 1990 کی دہائی کے شروع میں ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں ڈیانا ا?واز کی کوچنگ کرنے والے شخص سے ان امور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ جب انہوں نے ملکہ الزبتھ ثانی کو اپنی ناکام ہوتی ازدواجی زندگی کے بارے میں بتایا تو ملکہ کا رد عمل کیا تھا۔ ڈیانا کہتی ہیں کہ ملکہ نے جواباً کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ تمہیں کیا کرنا چاہیے،لیڈی ڈیانا اس ویڈیو میں یہ بتاتی بھی دکھائی دیتی ہیں کہ کیسے وہ اپنی سیکورٹی پر مامور ایک شخص بیری ماناکی کے عشق میں مبتلا ہوئیں۔2004 میں لیڈی ڈیانا کی زندگی میں ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو کے کچھ حصے ایک امریکی نشریاتی ادارے نے نشر کیے تھے تاہم برطانوی میڈیا میں کبھی بھی یہ ریکارڈنگ نشر نہیں کی گئی۔ برطانوی ٹی وی ’چینل فور‘ پر یہ ڈاکومنٹری فلم چھ اگست کو نشر کی جائے گی۔لیڈی ڈیانا اکتیس اگست سن 1997 کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں پیش ا?نے والے ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…