اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ امیں جلسے کے دوران اسٹیج کے پاس سے پستول بردار شخص کو حراست میں لے لیا گیا -اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری کے باوجود عمران خان بے خوف سٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں اور جلسے کی کارروائی جاری ہے -۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے سٹیج کے پاس سے پستول بردار شخص کو حراست میں لے لیا گیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔واضح رہے کہ یہ مزموم سازش ناکام اس لئے ہوگئی کہ پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے یوم تشکر کے جلسے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،خواتین اور مردوں کیلئے الگ راستے رکھے گئے ، اڑھائی ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور تھے جبکہ ان کی معاونت کیلئے ایف سی کے دستے بھی تعینات تھے ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئے دو کنٹینر لگائے گئے تھے ایک پہ وہ رہنما تھے جنہوں نے تقاریر کرنا تھیں اور دوسرے پہ وہ تھے جنہوں نے تقاریر نہیں کرنی تھی۔ اتوار کو تحریک انصاف کے جلسے کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، خواتیناورمردوں کیلئے الگ الگ راستے بنائے گئے تھے ،
اسلام آباد پولیس کی معاونت کیلئے خیبرپختونخوا سے ایف سی کو منگوایا گیا تھا جبکہ اڑھائی ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور تھے ، قناتیں اور خاردار تاریں لگا کر جلسہ گاہ کو مکمل طور پر کور کیا گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے تھے ۔ وی آئی پیز کیلئے الگ داخلی راستہ بنایا گیا تھا۔ جلسے کے شرکاء کی تعداد ہزاروں میں تھی ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئے دو کنٹینر لگائے گئے تھے ایک پہ وہ رہنما تھے جنہوں نے تقاریر کرنا تھیں اور دوسرے پہ وہ تھے جنہوں نے تقاریر نہیں کرنی تھی۔