جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کو اہم پیغام دیدیا

datetime 30  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے چینی فوج کوان کی90ویں سالگرہ پر مبارک دی ہے ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے چائنہ کے پیپلز لبریشن آرمی کو ان کی 90ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان خصوصی بندھن قائم ہیں ۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چین کے اخبار روزنامہ گوانگ منگ کو جاری خصوصی پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مضبوط پیشہ وارانہ تعلقات اور تعاون کا حامی ہے ۔دریں اثناء سینٹ میں دفاعی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید نے چینی فوج کی 90ویں سالگرہ پر ایک بیان میں کہاکہ پیپلز لبریشن آرمی دنیا کی سب سے عمدہ او ر پیشہ وارانہ فوج ہے ۔انہوں نے کہاکہ چینی فوج ایشیاء میں امن سکیورٹی اور سلامتی کیلئے کام کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ کی امن فوج میں بھی کر دارادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چینی فوج کو دیگر ممالک میں امن کا کر دار ملنے کے بعد ان کا مزید مثبت کر دار سامنے آئیگا ۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2015ء میں یمن میں بحران پیدا ہونے کے بعد چینی فوج نے شہریوں کو نکالنے میں اہم کر دارادا کیا تھا ۔مشاہد حسین سید نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چینی فوج نے دہشتگردی کے خلاف اہم کر دارادا کیا ہے ۔انہوں نے یاد دلایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مساوی تعلقات کی بنیاد پر چین نے اس سال 23مارچ کو پریڈ کیلئے چینی فوج کا دستہ بھیج دیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان چین اور چینی افواج کی اپنے ملک کے خلاف جارحیت قلع قمع کر نے کیلئے ان کی حمایت کریگا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…