اسلام آباد (این این آئی)پاناما بنچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے ٗسپریم کورٹ نے بنچ تشکیل دیتے ہوئے روسٹر جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کیلیے بنچ تشکیل دے دیئے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے تین بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،
جبکہ اگست کے دوسرے ہفتے میں دو بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس سنیں گے۔دوسری جانب جسٹس اعجاز الاحسن آئندہ ہفتے سے چھٹیوں پر چلے جائیں گے۔