جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

انسانی سوچ کیسے سفر کرتی ہے؟ حیران کن انکشافات

datetime 27  جولائی  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)کارڈف یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے انسانی دماغ کی اندرونی وائرنگ کی سب سے تفصیلی تصاویر لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایم آر آئی مشین سے لی جانے والی ان تصاویر سے دماغ کے اندر موجود ان ریشوں کی عکاسی کی گئی ہے جو سوچ کے عمل میں حصہ لیتے ہیں۔ڈاکٹروں کو امید ہے کہ اس کی مدد سے کئی قسم کی دماغی بیماریوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور انھیں بایوپسی کی جگہ استعمال کیا جا سکے گا۔اس تحقیق کے لیے میں نے رضاکارانہ طور پر اپنا دماغ پیش کیا۔اس سکین میں کل پونا گھنٹہ صرف ہوا۔ ایک

نیورولوجسٹ میرے ساتھ موجود تھے جو مجھے تسلی دیتے رہے کہ میرے دماغ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس سے قبل میرے کچھ عزیزوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ آخرکار معلوم ہو گیا کہ میرے کھوپڑی کے اندر دماغ بھی پایا جاتا ہے۔جب میں نے تصاویر دیکھیں تو دنگ رہ گیا۔ میرے دماغ کے وائٹ میٹر کے اندر موجود باریک ریشے انتہائی واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔ یہ ریشے اربوں سگنل لاتے اور لے جاتے ہیں۔ تصاویر میں بال سے 50 گنا باریک ریشوں کی تصاویر بھی نمایاں تھیں۔اس سکین سے یہ بھی معلوم ہوتا کہ دماغی سگنل کس طرف پیغام لے کر جا رہے ہیں۔میرے ساتھ سیان رولینڈز نامی ایک اور رضاکار بھی تھیں جو ملٹیپل سکلیروسس کی مریض ہیں۔ وہ بھی اپنے سکین دیکھ کر ‘زبردست’ کہنے پر مجبور ہو گئیں۔عام دماغی سکین میں دماغی زخم نظر آتے ہیں لیکن اس جدید ترین سکین کی مدد سے یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان زخموں سے جسم کے جسمانی اور ذہنی افعال کس طرح سے متاثر ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈیرک جونز نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے ہم دوربین کی بجائے ہبل خلائی دوردبین کی مدد سے آسمان کا جائزہ لیں۔ہم پہلی بار ساخت کے علاوہ فعل کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔دنیا میں اس قسم کے صرف تین سکینر موجود ہیں۔یہ سکینر ملٹیپل سکلیروسس، سکٹسوفرینیا، ڈیمینشیا اور مرگی جیسے امراض کے علاج میں استعمال ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…