پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

’’امریکہ نہیں بلکہ دنیا کی اگلی سپر پاور کون سا ملک بننے والا ہے ؟  پاکستانی حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لغراد نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے بڑھوتی کا رجحان جاری رہنے کی صورت میں ادارے کا مرکز اگلے 10 برسوں میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

لغراد کا کہنا تھا کہ چین اور دیگر ترقی پذیر منڈیوں میں ترقی کا رجحان جاری رہنے کی صورت میں آئی ایم ایف کی ووٹنگ میں اس کا اثر رسوخ بھی بڑھ سکتا ہے۔آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ چین کے پاس ووٹ کی طاقت آنے کی وجہ سے فنڈ کا مرکز واشنگٹن سے بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کی بڑی اور ترقی پذیر منڈیوں کی نمائندگی ہو اور اس کا مطلب یہ ہے کہ 10 سال کے بعد ہو سکتا ہے کہ ہم خطاب واشنگٹن کی بجائے بیجنگ میں کر رہے ہوں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا قیام 1945 میں عمل میں آیا تھا اور اس وقت سے اب تک اس کا مرکزی دفتر امریکا میں واقع ہے۔امریکا کو آئی ایم ایف کے 16.5 فیصد ووٹ کے حق کے ساتھ فیصلوں کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ماہرین اقتصادیات کے اندازوں کے مطابق اگر چین سالانہ 6 فیصد سے زائد شرح سے ترقی کا سفر جاری رکھتا ہے تو اگلے 10 برسوں میں وہ امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی قوت بن جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…