جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف کے خاص آدمی کی جاوید ہاشمی سے ملاقات

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ در اصل قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، سفاک دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ،ملک دشمن عناصر ناکا م ونامراد ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری فیصل سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت تمام قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہمارے لیئے ناقابل تلافی نقصان اور سانحہ ہے۔

تمام شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں ہر صورت امن قائم ہوگا۔دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور آپریشن انکے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہئے، دہشت گردوں کی یہ کاروائی انکی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انکی کمر ٹوٹ چکی ہے اس لئے وہ ایسی اوچھی اور گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں مگر سیکیورٹی ادارے ملکی استحکام ضرور یقینی بنائیں گے۔اور پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…