اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے کے مطابق 51 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کو مستعفیٰ ہونا چاہیے، جب کہ 59 فیصد افراد نے شہباز شریف کو نواز شریف کا متبادل قرار دے دیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے کے مطابق 49فیصد عوام کی رائے میں وزیراعظم کو جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف کیس لڑنا
چاہیے، جب کہ 51فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہونا چاہیے۔سروے میں 59 فیصد عوام نے شہباز شریف کو نواز شریف کا متبادل قرار دے دیا، جب کہ شہباز شریف کو متبادل کے طور پر 41 فیصد افراد نے مخالفت کی ہے۔سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ عام پاکستانی اور سیاست دانوں پر61،61 فیصد لوگوں کے اعتماد ہیں، جب کہ 79،79 فیصد عوام نے فوج اور عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔