لاہور( این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ملک کو ترقی کی طرف جاتا نہیں دیکھنا چاہتے ،حکومت کے خاتمے سے متعلق انہوں نے کہا کہ عوام کسی کو بھی چور درازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے ، وزیر اعظم نواز شریف عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں ،مسلم لیگ (ن)کو ملک میں ترقی کی ضامن جماعت سمجھا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ میاں نعمان ،میاں طارق سمیت دیگر
بھی موجو دتھے ۔ سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ کے دوران حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیااور عوام سے بھی آگاہی حاصل کی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مزید کہا کہ انشااللہ عدالت سے ہمارے حق میں فیصلہ آئے گا ۔عوام کسی کو چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ آج ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور عالمی اداروں کی مثبت رپورٹس اس کا ثبوت ہیں۔