منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بات ابھی ختم نہیں ہوئی،پاناماکافیصلہ سنائے جانے کے بعد نیا ہنگامہ،تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سارا کچا چٹھہ کھلنے کے باوجود حکمران خاندان کی طرف سے اپنے دور حکمرانی میں شفافیت کے مینار کھڑے کرنے کے دعوے مضحکہ خیز ہیں ،پانامہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد اصل کام شروع ہوگا ،قوم کے سامنے سرخرو ہونے کے دعوے کرنے والے احتساب کے لئے تیار رہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکمران یہ کہتے نہیں تھکتے کہ منصوبوں میں اربوں روپے بچائے ہیں لیکن قوم

کو اب معلوم ہوا ہے کہ بچائے جانے والے اربوں روپے کہاں جاتے رہے ہیں۔ ان کے جانے کے بعد ان کی کرپشن کی غضب کہانیاں منظر عام پر آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم سوال کرتی ہے کہ پنجاب میں شروع کی جانے والی سستی سکیمیں کہاں ہیں؟،ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے جھونک دئیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے اور اربوں روپے سے شاہراہیں بنانے کے بعد انہیں اپنی انا ء کی تسکین کے منصوبوں کیلئے دوبارہ کھود دیا جاتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…