خانیوال (آئی این پی )نکاح کے وقت سالے کے ہاتھوں قتل ہونے والے دولہا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم کی تلاش میں پولیس کے چھاپے جاری تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 88دس آر میں گذشتہ روز نکاح کی رسم میں پلاٹ کی شرط پر تلخ کلامی کی رنجش پر سالے بلال نے
فائر مار کر اپنے بہنوئی مظفر فرحان کو قتل کر دیا ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے محمد امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔