بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں پرحملہ کردیا،پانچ بھارتی فوجی جہنم واصل، متعدد زخمی،صورتحال کشیدہ

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے ٗ متعدد زخمی اور کئی چوکیاں تباہ ہوگئیں جبکہ بھارتی اشتعال فائرنگ سے ایک جوان سمیت 3 شہری شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے سیکٹر نیزا پیر، سبز کوٹ اور کیانی پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک جوان سمیت تین شہری شہید اور دو فوجیوں سمیت سات زخمی ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی پوسٹ تباہ ہوگئے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 فوجی بھی مارے گئے اور بھارتی بندوقیں خاموش ہوئیں۔ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر نے کہاکہ جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی پر پاک فوج ہمیشہ بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیگی۔ ادھر انسپکٹر جنرل پولیس راشد نسیم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر پرعام آبادی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ضلع حویلی کے نیزاپور سیکٹر میں بھی ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ضلع بھنبھر کے سیکٹر سماہنی میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ڈی آئی جی راشد نسیم نے کہا کہ دھروتی بالاکوٹ گاؤں پر ایک گھر پر مارٹر گولوں کی فائرنگ سے 42 سالہ الیاس جاں بحق ہوئے۔بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں محمد اقبال، کاشف، افضل، محبوب، حسیب، محمد بشیر، عنبرین کوثر، عمیر مغل، محمد افضل اور رقیب حسین شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…