اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کے پی کے میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہونے کے قریب ، نوشہرہ سے سابق ایم این اے طارق خٹک اے این پی میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ پنجاب سے اہم رہنمائوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد اب کے پی کے میں پیپلزپارٹی کے نوشہرہ سے سابق ایم این اے طارق خٹک اے این پی میں شامل ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق طارق خٹک کی اے این پی میں شمولیت پیپلزپارٹی کی ضلعی اور ڈویژنل تنظیم سے اختلافات کے باعث ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق کے پی کے میں پیپلزپارٹی کی مزید وکٹیں گرنے کا امکان بھی ہے۔جبکہ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کے بھتیجے سید طاہر حسین شاہ نے ایک وفد کے ہمراہ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد سید طاہر حسین شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد سید طاہر شاہ کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں کپتان نے سید طاہر شاہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کے بھتیجے سید طاہر حسین شاہ نے ایک وفد کے ہمراہ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد سید طاہر حسین شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد سید طاہر شاہ کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں کپتان نے سید طاہر شاہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا ہے۔