اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت پر حملے کیلئے جوہری ہتھیار پاکستان میں چھپا رکھے ہیں، دونوں ممالک مل کر بھارت پر حملہ کرنا چاہتا ہے، سابق بھارتی وزیر دفاع ملایم سنگھ یادیو کی ہرزہ سرائی، چین کو بھارت کا سب سے بڑا حریف قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق
بھارتی وزیر دفاع ملایم سنگھ یادیو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان میں اپنے جوہری ہتھیار چھپا رکھے ہیں اور دنوں ممالک مل کر بھارت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ چین نے بھارت پر حملہ کرنے کیلئے پاکستان سے ہاتھ ملا لیا ہے اور چین بھارت پر حملہ کرنے کیلئے تیار بیٹھا ہے۔