منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

امریکی فوج کا پاک فوج کو شاندار تحفہ

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان نے پاکستان فوج کو دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنیوالے پچاس جدید ترین آلات” فیڈو ایکس ” فراہم کیے ہیں۔” فیڈو ایکس ” ایک جدید ترین دستی آلہ ہے جس کی مدد سے پاکستانی فوجی دس سکینڈ سے بھی کم وقت میں کسی بھی چیز میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا پتہ چلاسکیں گے۔

یہ جدید آلات ، پاکستان فوج کو پہلے سے مہیا کیے گئے آلات کے ساتھ استعمال کئے جائیں گے ،جو ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے ذریعے قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد دے رہے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل کینتھ ایکمن نے دہشتگری کے خاتمے ، بالخصوص پاک۔افغان سرحدی علاقوں میں امریکہ اور پاک فوج میں اشتراک ِ کار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی دھماکہ خیز مواد کو غلط ہاتھوں سے دور رکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ امریکی حکومت نے پاکستانی فوج کو بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی کے حامل یہ آلات فراہم کیے ہیں ۔ بم کو روکنے کا ایک بنیادی راستہ یہ ہے کہ بم بنانے والے شخص یا حملہ آور کو بم نصب کرنے سے قبل ہی پکڑلیا جائے۔ یہ آلات عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان فوج کی جانب سیاستعمال کئیجانے والے پہلے سے موجود نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔فیڈو آلات کی فراہمی امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی فوج کو مہیا کی جانے والی ایک سو اٹھائیس ملین امریکی ڈالر کی اعانت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصدغیر قانونی دھماکہ خیز مواد کا تدارک ہے۔

دھماکہ خیز مواد کے خلاف پاکستان امریکہ پارٹنر شپ پروگرام میں ان آلات کے علاوہ بکتر بندگاڑیاں، بم ڈسپوزل روبوٹس، تربیت اور دھماکہ خیز مواد کے نمونو ں کے تفصیلی تجزئیے کے لیے ایک تجربہ گاہ کاقیام بھی شامل ہے۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے پیش کی جانیوالی قربانیوں کے اعتراف میں پاکستان اور امریکہ اعضا سے محروم ہونے والے افراد کی معاونت کیپروگرام میں بھی شراکت دار ہیں ۔

اس شراکت کے نتیجے میں جدید طبی سازوسامان اور تربیت کی فراہمی سے پاک فوج کے میڈیکل ٹیکنیثنز مصنوعی اعضا کی تیار ی کے ذریعے معذور ہونے والے افراد کی زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…