بینکاک(آئی این پی ) پاکستان کی ہونہار طالبہ نے کیمیا پر ہونے والے بین الاقوامی کمیسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کاتمغہ جیت کر ملک کا نام روش کردیا ۔ کیمسٹری کا جنون رکھنے والی ماہا ایوب کراچی کے ایک مقامی اسکول میں او لیول کی طالبہ تھائی لینڈ میں منعقدہ 49 ویں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے سیکنڈری اسکولوں کے قابل
طلبا و طالبات کو ایک مقام پر بلا کر مختلف ٹیسٹ کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کی آزمائش کی جاتی ہے۔اسی لیے دنیا بھر کے ممالک اپنے قابل ترین طلبا و طالبات کو ان مقابلوں میں بھیجتے ہیں۔ اس میں پانچ گھنٹے تجرباتی ٹیسٹ جبکہ پانچ گھنٹوں تک نظری اور تحریری ٹیسٹ لیے جاتے ہیں۔ اس سال 6 سے 15 جولائی تک منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں ماہا نے سینکڑوں طالب علموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔