اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے دارالحکوم تاسلام آباد کو اسموک فری بنانے کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا دارالحکومت کو سگریٹ نوشی سے پاک کرنے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اسکول کالجز یونیورسٹیز اور ہوٹلوں میں سگریٹ کی فروخت اور سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی ہوگی مذکورہ مقامات پر سگریٹ فروخت کرنے یا پھر سگریٹ نوشی کرنے والے پر ایک ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا مہم کوکامیاب بنانے اور شہر کو اسموک فری کرنے کیلئے مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز کو چھاپہ مار کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں