جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کیخلاف ’’سازش‘‘ کی ’’باتوں‘‘کاڈراپ سین،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 17  جولائی  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ادارے کوئی سازش نہیں کررہے،ہمارے بیانات کوتوڑمروڑکرپیش کیاجاتاہے، جے آئی ٹی کوکسی عدالت کااسٹیٹس نہیں مل سکتا، جے آئی ٹی نے ہمارے دیے گئے ثبوت رپورٹ میں نہیں لگائے،

جے آئی ٹی پر تحفظات بڑھنے پر ان کا اظہار بھی کیا گیا، پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے چکر دے رہے ہیں ہم انکے چکر میں نہیں آئیں گے ،پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں، جے آئی ٹی پر تحفظات بڑھنے پر ان کا اظہار بھی کیا گیا، رائے پر فیصلہ مل کر کیا جاتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ہمارے دیے گئے ثبوت رپورٹ میں نہیں لگائے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف 20 سال پرانا کھاتا کھولاہواہے، 60 سال کا حساب کون اپنے پاس رکھ سکتاہے،ہم قانونی اورسیاسی جنگ لڑرہے ہیں،ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں،سیاست کی جارہی ہے،ہم مقابلہ کررہے ہیں،پناما کااونٹ جلدکسی کروٹ بیٹھ جائیگا،پاکستان کے ادارے کوئی سازش نہیں کررہے،ہمارے بیانات کوتوڑمروڑکرپیش کیاجاتاہے، جے ئی ٹی کوکسی عدالت کااسٹیٹس نہیں مل سکتا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پرتحفظات تھے جس کا ذکرکیا ، پانامہ چوری کی دستاویزات ہیں ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں کوئی جواب نہیں دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…